بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید، 4 زخمی
👁️ 156 بار دیکھا گیا
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید، 4 زخمی
مظفر آباد (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے مختلف سیکٹرز میں دو شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے جب کہ فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے۔
بھارتی فوج نے اتوار کی سہ پہر 2 بجے کے قریب چکوٹھی، پانڈو اور کھلانہ سیکٹرز کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری کی جس سے ایک بزرگ غلام محمد ولد محمد شیر اورایک خاتون نوشہادہ زوجہ عبدالرحمن اعوان شہید جبکہ 4 افراد راجا محمود، زاہدہ بی بی دختر توفیق عباسی اور ایک نا معلوم بچہ زخمی ہوگیا۔
فائرنگ سے متعدد مکانات، ایک گاڑی، ایک ایمبو لینس جزوی طور پر تباہ ہوگئی۔ کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں کے لوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ ٹریڈ سینٹر چکوٹھی میں مقبوضہ کشمیر جانے کے لیے کھڑے متعدد ٹرک بھی محفوظ مقامات کی طرف واپس روانہ ہوگئے اور چکوٹھی بازار بند کردیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے بھارتی گولہ باری کا موثر جواب دیا جا رہا ہے جب کہ دوطرفہ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ عوام نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو بم پروف بنکرز تعمیر کرکے دے۔ حفاظتی نقطہ نظر کے تحت پیر کو لائن آف کنٹرول پر چکوٹھی، کھلانہ اور پانڈو سے ملحقہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C