بھارتی فوج کے تشدد اور ہتک آمیز رویے نے بیٹے میں نفرت بھری: خودکش بمبار کے والدین کا انٹرویو
👁️ 223 بار دیکھا گیا
بھارتی فوج کے تشدد اور ہتک آمیز رویے نے بیٹے میں نفرت بھری: خودکش بمبار کے والدین کا انٹرویو
سری نگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے خود کش بمبار کے والدین نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے تشدد اور ہتک آمیز رویے نے بیٹے کے دل میں نفرت بھری۔
غیرملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے 50 اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے 20 سالہ خودکش بمبار عادل احمد ڈار کے والدین سے خصوصی بات چیت کی۔
رائٹرز سے بات کرتے ہوئے والد غلام حسن کا کہنا تھا کہ عادل عام سا بچہ تھا لیکن 3 سال قبل اسکول سے آتے ہوئے بھارتی فوجیوں کے تشدد اور ہتک آمیز رویے نے معصوم بچے کے دل میں نفرت کی آگ بھڑکا دی۔ وہ گزشتہ برس مارچ سے لاپتہ تھا اور بہت تلاش کے باوجود نہ ملنے پر ہم بھی تھک ہار کر بیٹھ گئے تھے۔
والدہ فہمیدہ نے مزید بتایا کہ میرے بیٹے کو بھارتی فوج نے 2016 میں اسکول کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پتھراؤ کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی بے عزتی کی جس پر وہ ہر بھارتی سپاہی سے نفرت کرنے لگا تھا۔
والدین کا مزید کہنا تھا کہ عادل ایک سال قبل مزدوری کے لیے گیا تو پھر واپس نہیں لوٹا تھا، پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26379 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5467 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C