بھارتی ڈوزیئر میں شامل حماد اظہر اورمفتی عبدالرؤف سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 افراد زیر حراست
👁️ 149 بار دیکھا گیا
بھارتی ڈوزیئر میں شامل حماد اظہر اورمفتی عبدالرؤف سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 افراد زیر حراست
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ڈوزیئر میں شامل افراد سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکرٹری داخلہ نے پریس کانفرنس کی، اس دوران سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کررہے ہیں، کالعدم تنظیموں کے اثاثے ضبط کرنا پڑے تو کریں گے، اس آپریشن میں تمام کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، ہم نے 44 لوگوں کو حفاظتی تحویل میں لیا ہے، ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کا بھارتی ڈوزیئر میں ذکر تھا۔
پریس کانفرنس کے دوران شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی، مفتی عبدالرؤف اور حمزہ اظہر کا نام بھارتی ڈوزیئرمیں شامل ہیں تاہم پاکستان اپنی ذمہ داری کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری سمجھ کر ادا کر رہا ہے، یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ کسی ایک تنظیم کیخلاف آپریشن ہورہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان خان نے کہا کہ ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ یہ کارروائی صرف ایک تنظیم کے خلاف ہورہی ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام پلوامہ حملے پر بھارت کی جانب سے دیے جانے والے ڈوزیئر میں شامل ہیں۔
تاہم ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان افراد کی گرفتاری کو ڈوزیئر سے جوڑنا بالکل غلط ہے۔
سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے افراد میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی حماد اظہر اور بہنوئی مفتی عبدالرؤف شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C