بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ سے فوجی کیمپ تباہ، 20 اہلکار ہلاک، 50 سے زائد لاپتہ
👁️ 100 بار دیکھا گیا
بھارت میں لینڈ سلائیڈنگ سے فوجی کیمپ تباہ، 20 اہلکار ہلاک، 50 سے زائد لاپتہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران مٹی کا تودہ بھارتی فوج کے کیمپ پر گرا جس کے ملبے تلے دب کر 9 بھارتی فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور میں امپھال جریبام ریلوے پروجیکٹ میں تعمیراتی کام کے دوران مٹی کا بڑا تودہ آن گرا۔ پروجیکٹ کی حفاظت کے لئے قائم کی گئی فوجی چیک پوسٹ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئی۔
مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے 100 سے زائد اہلکار دب گئے۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 20 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں سے ایک ریلوے ملازم اور 7 فوجی اہلکار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان اور زخمیوں میں فوجی اور ریلوے اہلکار بھی شامل ہیں جو وہاں ایک زیر تعمیر ریلوے یارڈ اور اس سے ملحقہ ایک سیکیورٹی کیمپ میں موجود تھے۔
ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی 50 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
گذشتہ روز ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں اب تک 25 افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے جبکہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں.۔
وزارت دفاع کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے پروجیکٹ کی حفاظت پر مامور ٹیم فوجی رضاکاروں پر مشتمل ٹریٹوریل آرمی کی ٹیم کر رہی تھی۔
یہ فوجی رضاکار سویلین ہوتے ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے تھے تاہم رضاکارانہ طور پر فوج میں بھرتی ہوتے ہیں۔
آسام میں علیحدگی پسندوں کے حملوں کے باعث ریلوے اہلکاروں کی حفاظت کیلئے بھارتی فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C