بھارت نے پاکستان کو دریائے راوی کا پانی بند کر دیا
👁️ 209 بار دیکھا گیا
بھارت نے پاکستان کو دریائے راوی کا پانی بند کر دیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) بھارت نے ایک ڈیم کی تعمیر کرکے دریائے راوی کا پانی پاکستان کی طرف جانے سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔ اس دریا کے پانی پر بھارت کا حق ہے، تاہم تقسیم ملک کے بعد سے اب تک اس کا کچھ پانی پاکستان جاتا رہا تھا۔
بھارتی صوبے پنجاب میں شاہ پور کنڈی بیراج کی تکمیل کے ساتھ ہی دریائے راوی سے پاکستان کی جانب پانی کا بہاؤ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت پانی کی تقسیم میں اہم تبدیلی کی جانب ایک اشارہ ہے۔
شاہ پور کنڈی ڈیم پنجاب اور جموں و کشمیر کی سرحد پر واقع ہے اور بھارت کا کہنا ہے کہ جو اضافی پانی پاکستان کی جانب بہہ کر جاتا تھا، اس کی بندش سے اب خطہ جموں و کشمیر مستفید ہو سکے گا۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان پانی کی تقسیم کے حوالے سے سن 1960 کے سندھ طاس آبی معاہدے کے تحت دریائے راوی کے پانی پر بھارت کا خصوصی حق ہے، البتہ قدرتی طور پر اس دریا کا بچا ہوا پانی پاکستان کی جانب بہہ کر جاتا تھا جس کا آب پاشی کے لیے پاکستان میں بھی استعمال ہوتا تھا۔
سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت نے دریائے سندھ اور اس میں گرنے والے پانچ دریاؤں کے پانی کی تقسیم پر اتفاق کیا تھا۔
اس معاہدے کے تحت ”انڈس بیسن” کے تین مشرقی دریا، بیاس، راوی اور ستلج پر بھارت کا حق ہے اور مغربی دریاؤں جہلم، چناب اور سندھ کے پانی پر پاکستان کا حق ہے۔ اس کے علاوہ بھارت پاکستان کے حصے میں آنے والے تین مغربی دریاؤں کا 20 فیصد پانی آب پاشی، ٹرانسپورٹ اور بجلی پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔
یہ معاہدہ بھارت اور پاکستان کے درمیان عشروں پر محیط کشیدگی اور تین جنگوں کے باوجود اب بھی قائم ہے۔
شاہ پوری کنڈی بیراج کی تکمیل
شاہ پور کنڈی بیراج بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں واقع ہے۔ یہ ڈیم جموں و کشمیر اور صوبہ پنجاب کے درمیان گھریلو تنازعے کی وجہ سے کافی دنوں سے رکا پڑا تھا اور اسی وجہ سے پانی کا کافی حصہ جو ہندوستان کا ہے، ان تمام سالوں میں پاکستان جا رہا ہے۔
بھارتی ریاست پنجاب اور جموں و کشمیر کی حکومتوں نے پاکستان کو جانے والے پانی کو روکنے کے لیے سن 1979 میں رنجیت ساگر ڈیم اور ڈاون اسٹریم شاہ پور کنڈی بیراج بنانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
رنجیت ساگر ڈیم کی تعمیر سن 2001 میں مکمل ہو گئی تھی، البتہ شاہ پور کنڈی بیراج مکمل نہیں ہو سکا اور دریائے راوی سے پانی پاکستان میں جاتا رہا۔ پھر سن 2008 میں شاہ پور کنڈی منصوبے کو قومی منصوبہ قرار دیا گیا۔ لیکن سن 2014 میں پنجاب اور جموں و کشمیر کے درمیان تنازعات کی وجہ سے یہ منصوبہ دوبارہ تعطل کا شکار ہو گیا۔
آخر کار سن 2018 میں مودی حکومت نے ثالثی کی اور دونوں ریاستوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا یا اور اب اس کی تعمیر کا کام تقریبا مکمل ہو گیا ہے۔
بھارت کا کہنا ہے کہ جو پانی اب تک پاکستان جا رہا تھا اب جموں و کشمیر کے دو اہم اضلاع کٹھوعہ اور سانبا کو سیراب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3435 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C