بھارت پاک میچ پر دہشت گردی کا خطرہ اور امریکی حکام کی یقین دہانیاں
👁️ 187 بار دیکھا گیا
بھارت پاک میچ پر دہشت گردی کا خطرہ اور امریکی حکام کی یقین دہانیاں
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) اس بار کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہو رہا ہے، جسے ایک دہشت گروپ نے سبوتاژ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی حکام نے اس دھمکی کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رواں برس کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا اور اس کے لیے حکام نے سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس (داعش) کی خراسان شاخ نے اس پر حملے کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد حکام نے اضافی سکیورٹی کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے میگا ایونٹ، نو جون کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ، کے حوالے سے سیکورٹی کی دھمکی ملی ہے، جو نیساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوشل نے سکیورٹی سے متعلق خطرے کی حقیقت پر سوال اٹھایا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم شائقین کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے اور حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا، ”میری ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تیاری میں مصروف ہے اور شرکاء کو محفوظ رکھنے کے لیے وہ وفاقی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ گرچہ اس وقت تک کوئی قابل اعتبار خطرہ نہیں ہے، پھر بھی میں نے نیویارک پولیس کو حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور جیسے جیسے ایونٹ قریب آئے گا ہم نگرانی کرتے رہیں گے۔”
نیساؤ کاؤنٹی کے ایگزکٹیو بروس بلیک مین نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شائقین کی بڑے پیمانے پر آمد کے لیے سیکورٹی اور صحت کی دیکھ بھال کے خدشات کے پیش نظر سخت منصوبہ بندی کی ہے۔
انہوں نے امریکی میڈیا ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا، ”دنیا بھر سے ٹیمیں آئیں گی۔ نیساؤ کاؤنٹی میں پوری دنیا سے شائقین آئیں گے، ہم سکیورٹی خدشات اور صحت کی دیکھ بھال کے خدشات کے بارے میں بات کرنے کے لیے چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے مستقل بنیادوں پر ملاقات کر رہے ہیں۔”
بلیک مین نے ایف بی آئی، محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نیز انٹیلیجنس ایجنسیوں جیسے وفاقی شراکت داروں کے ساتھ سکیورٹی کو سخت کرنے کے لیے کاؤنٹی کی مربوط کوششوں کے بارے میں بھی بتایا۔
نیویارک کے پولیس کمشنر کی یقین دہانی
نیساؤ کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک جے رائڈر نے بھی خطرے کو تسلیم کیا اور شائقین کو حادثات سے بچانے کے لیے تعینات کی گئی مضبوط سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔
رائڈر نے کہا، ”میں آپ کو اس بات کی ضمانت دے سکتا ہوں۔ اس کاؤنٹی کی تاریخ میں اب تک کی یہ سب سے بڑی سکیورٹی ہے اور میں آپ کو اس کی ضمانت بھی دے سکتا ہوں۔ نو جون کو نیساؤ کاؤنٹی میں سب سے محفوظ جگہ اس اسٹیڈیم کے اندر ہو گی۔”
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون کو گرینڈ پریری اسٹیڈیم ڈیلاس میں میزبان امریکہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔ نو جون کو بھارت اور پاکستان کا میچ ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C