بھارت کا میزائل کی رینج بڑھانے والی ٹیکنالوجی کا ’کامیاب‘ تجربہ
👁️ 360 بار دیکھا گیا
بھارت کا میزائل کی رینج بڑھانے والی ٹیکنالوجی کا ’کامیاب‘ تجربہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا نے میزائل کی رینج بڑھانے والی فضا سے فضا میں مار کرنے والی ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ہے۔
انڈیا کی دفاعی تحقیق و ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے سالڈ فیول ڈکٹڈ ریم جیٹ (ایس ایف ڈی آر) ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب مظاہرے پر ڈی آر ڈی او اور صنعت کو مبارکباد دی۔
انڈیا کی وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ گذشتہ روز 3 فروری کی صبح تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر اڑیسہ کے ساحل پر واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) چندی پور سے کیا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق اس کامیاب تجربے کے بعد انڈیا ان چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں، جس کی مدد سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی میزائل تیار کیے جا سکتے ہیں اور دشمن پر برتری حاصل کی جا سکتی ہے۔
بیان کے مطابق اس تجربے کے دوران تمام ذیلی نظام، بشمول نوزل لیس بوسٹر، سالڈ فیول ڈکٹڈ ریم جیٹ موٹر اور فیول فلو کنٹرولر، توقعات کے مطابق کام کرتے رہے۔ انھیں ابتدائی طور پر گراؤنڈ بوسٹر موٹر کے ذریعے مطلوبہ رفتار (میچ نمبر) تک پہنچایا گیا۔
نظام کی کارکردگی کی تصدیق پرواز کے دوران حاصل کیے گئے ڈیٹا سے ہوئی، جو کہ خلیج بنگال کے ساحل پر چندی پور میں نصب مختلف ٹریکنگ آلات کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا۔
اس لانچ کی نگرانی ڈی آر ڈی او کی مختلف لیبارٹریوں کے سینیئر سائنسدانوں نے کی، جن میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری، ہائی انرجی میٹیریلز ریسرچ لیبارٹری، ریسرچ سینٹر امامت اور آئی ٹی آر شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C