تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار کی بھارتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے اہم ملاقاتیں
👁️ 193 بار دیکھا گیا
تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار کی بھارتی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے اہم ملاقاتیں
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار مذہبی رسومات کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ پاکستان کسی کو اپنی سرزمین بھارت کیخلاف استعمال نہیں کرنے دیگا۔
سندھ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار وانکوانی کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، وہ ان دنوں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔
Pakistan & India must join hands to achieve peace and prosperity together. Right now in India to attend #KumbhMela2019@ImranKhanPTI @SMQureshiPTI @ForeignOfficePk @OfficialDGISPR @narendramodi @SushmaSwaraj pic.twitter.com/UeqDGjp3Yy
— Dr. Ramesh Vankwani (@RVankwani) February 23, 2019
دہلی میں موجود رمیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت میری بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کے بعد پڑوسی ملک سے بیانات میں مثبت تبدیلی دیکھیں گے۔
رمیش کمار کا دورہ بھارت ایسے وقت شروع ہوا جب 14 فروری کو پلوامہ میں خودکش کار بم حملے میں درجنوں بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
رمیش کمار نے بتایا کہ ان کی نریندر مودی سے تقریب کے دوران ملاقات ہوئی ، بھارتی وزیراعظم ان سے گرمجوشی سے ملے۔ انھوں نے نریندرمودی کو بتایا کہ وہ پازیٹونوٹ لیکرآئے ہیں اور مثبت پیغام لیکر واپس جانا چاہتے ہیں جس پر بھارتی وزیراعظم کی ہدایت پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان سے 25 منت تک ملاقات کی۔
رمیش کمار نے بتایا انھوں نے بھارتی وزیرخارجہ کوبتایا کہ پاکستان میں اب کپتان کی حکومت ہے، وہ پٹھان ہے اور ج ۔ کہتا ہے وہ کرکے دکھاتا ہے، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ پلوامہ حملوں میں کوئی پاکستانی ادارہ ملوث نہیں ہے، بھارت ثبوت دیں تو ہم تحقیقات اورتعاون کریں گے۔
رمیش کمار کے مطابق انھوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی سیکھنے کے لیے ہوتا ہے اسے پک ۔ کر نہیں بیٹھا جاسکتا، دشمن کو دوست بناکربھی دشمنی ختم کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا وہ خود گنگا نہا کر آئے ہیں اور کبھی جھوٹ نہیں بولتے، بھارت پر واضع کیا کہ پلوامہ حملوں میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ الزامات کی سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔
رمیش کما رونکوانی کے مطابق اس ملاقات کے بعد انھیں برف پگھلتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ رمیش کمارنے سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی پی سنگھ سے بھی ملاقات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ انڈین کونسل فارکلچرل ریلشن(آئی سی سی آر) کی دعوت پر کمبھ میلے کی تقریب میں شرکت کے لیے بھارت آئے ہیں، اس تقریب میں شرکت کے لئے دنیا کے 125 ممالک سے 220 افرادکومدعوکیاگیا ہے، پاکستان سے وہ اس تقریب میں شریک ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C