25/July/2021

تحریک طالبان پاکستان افغان حدود سے پاکستان پر حملے کر سکتی ہے، اقوام متحدہ

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
تحریک طالبان پاکستان افغان حدود سے پاکستان پر حملے کر سکتی ہے، اقوام متحدہ

تحریک طالبان پاکستان افغان حدود سے پاکستان پر حملے کر سکتی ہے، اقوام متحدہ

نیویارک (ڈیلی اردو/این این آئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغان حدود سے پاکستان میں حملے کر سکتی ہے۔

اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم نے 28 ویں رپورٹ سلامتی کونسل میں جمع کروائی ہے جس میں القاعدہ، داعش اور دیگر شدت پسند گروپوں سے خطرات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں نے یو این رپوٹس کو پاکستان کے خدشات کی توثیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال ان تنظیموں کو بھارتی مدد کے ٹھوس شواہد شیئر کیے۔

مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف نے 23 جون کو لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح شواہد بھی پیش کیے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C