تحریک طالبان پاکستان کا فاٹا انضمام ختم کرنے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے سے انکار
👁️ 32 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان کا فاٹا انضمام ختم کرنے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے سے انکار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا سے قبائلی اضلاع کا انضمام ختم کرنے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے کالعدم عسکری گروہ کے سربراہ نور ولی محسود نے کہا کہ ’ہمارے مطالبات واضح ہیں خاص کر قبائلی اضلاع (سابق فاٹا) کے خیبرپختونخوا سے انضمام کو ختم کرنا ہمارا بنیادی مطالبہ ہے جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے‘۔
1/2
TTP has released interview of its chief, Mufti Noor Wali Mehsud on ongoing peace talks.1-General Faiz Hamid is leading talks from Pak side
2-We won’t back down from FATA merger’s reversal demand
3-Some of our prisoners have been released
4-No major breakthrough in talks pic.twitter.com/NqpBI8JiDJ
— The Khorasan Diary (@khorasandiary) June 29, 2022
مذکورہ انٹرویو بدھ کے روز یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا، جو بظاہر کابل میں کہیں ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حال ہی میں فاٹا کے انضمام ختم کرنے کو خارج از امکان قرار دیا تھا، فاٹا کو 2018 میں ایک آئینی ترمیم کے ذریعے خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا تھا۔
پڑوسی ملک میں افغان طالبان کی حکومت کے تعاون سے حکومتِ پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان کابل میں مذاکرات ہوئے تھے۔
اس سلسلے میں خیبرپختونخوا سے قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک 57 رکنی جرگے نے بھی ٹی ٹی پی رہنماؤں سے بات چیت کی تھی۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے غیر معینہ مدت تک کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن سیکیورٹی فورس خطے بالخصوص شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، اسی طرح سیکیورٹی فورسز پر بھی حملے جاری ہیں۔
اپنے ساتھ ایک آٹو میٹک رائفل رکھے کالعدم تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے لیکن اب تک کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی۔
نور ولی کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے جو حکومت سے مذاکرات کے لیے کابل منتقل ہوگئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ’بات چیت ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی‘۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات میں پاکستانی حکومت کی نمائندگی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کررہے تھے جبکہ ٹی ٹی پی کا وفد ان کی سربراہی میں مذاکرات میں شامل تھا۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت فراہم کررہے تھے، اگر حکومت نے ’سنجیدگی‘ دکھائی تو مذاکرات میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ حکومت نے کچھ قیدیوں کو رہا کیا ہے لیکن ساتھ ہی ہمارے ساتھی پکڑے بھی جارہے ہیں۔
نور ولی نے خبردار کیا کہ حکومت کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ بات چیت کو متاثر کرسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹی پی کی تحلیل کے امکان کو مسترد کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا مطالبہ جو تحریک کی ساکھ کو متاثر کرے وہ ناقابل قبول ہوگا، البتہ مذاکرات کے دوران ’مناسب مطالبات‘ پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C