جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ کا جسمانی ریمانڈ منظور
👁️ 95 بار دیکھا گیا
جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ کا جسمانی ریمانڈ منظور
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جامعہ کراچی میں چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے کراچی یونیورسٹی میں چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ملزم داد بخش کو عدالت میں پیش کر دیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم بی ایل اے اور بی ایل ایف کراچی کا کمانڈر ہے اور کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں چینی باشندوں پر حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا، ملزم کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔
عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
خودکش حملے میں 3 چینی باشندے ہلاک ہوئے
واضح رہے کہ رواں برس 26 اپریل کو خاتون خودکش بمبار نے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
خود کش حملے کے نتیجے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C