28/April/2022

جامعہ کراچی دھماکا: خودکش حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جامعہ کراچی دھماکا: خودکش حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار

جامعہ کراچی دھماکا: خودکش حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی یونیورسٹی خود کش حملے کے بعد پہلی اہم گرفتاری سامنے آئی ہے سکیورٹی اداروں کی جانب سے حملہ آور خاتون کا شوہر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سکیورٹی اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں جب کہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے قبول کی۔

علاوہ ازیں خود کش حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، دہشتگرد خاتون خاندان کے ساتھ گزشتہ چھ ماہ سے کراچی میں مقیم تھی جبکہ خاتون کئی ہفتے گلستان جوہر اور آخری ہفتہ نجی ہوٹل میں مقیم رہی۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھنے والی دوسری خاتون کی تلاش جاری ہے، مختلف چھاپوں کے دوران بھارتی سمز کے شواہد بھی ملے جس پر تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل خود کش حملے سے پہلے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ خودکش حملہ آور خاتون جب رکشا سے اتری تو وہاں ایک برقع پوش خاتون بھی کھڑی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خودکش حملہ آور خاتون رکشا سے اتر کر کچھ دور کھڑی ہوجاتی ہیں اور اسی دوران سفید اسکارف میں موجود خاتون حملہ آور اس کے پاس جاتی ہے اور کچھ بات کرتی ہے۔

بات چیت کے بعد حملہ آور خاتون دھماکے کے مقام پر پہنچتی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق رکشا سے اترنے کے بعد اور دھماکا ہونے تک تقریباً نو سے دس منٹ کا دورانیہ ہے۔

سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیر داخلہ کی موجودگی میں قائم مقام چینی سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جامعہ کراچی دھماکے کے بعد یہ پہلی گرفتاری ہے اور خاتون کےگرفتارشوہر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ کراچی کو پرامن شہر بنائیں گے چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، کل کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پنچائیں گے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی میں مبینہ خاتون خودکش حملہ آور نے بلوچستان یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جبکہ اس کے خاندان کے دیگر افراد بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ خاتون خودکش حملہ کے والد حال ہی میں بلوچستان سے گریڈ 20 میں ریٹائر ہوئے،شوہر اور بہن بھی ڈاکٹر ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق اب تک خاتون خودکش حملہ آور کے خاندان کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C