جرمنی میں داعش نیٹ ورک کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد افراد گرفتار
👁️ 20 بار دیکھا گیا
جرمنی میں داعش نیٹ ورک کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد افراد گرفتار
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) جرمنی میں پولیس نے دہشت گرد گروپ داعش کے مالیاتی نیٹ ورک پر چھاپے مارے ہیں اور متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
جرمنی کے شہر کارلسروہے میں پراسیکیوٹر نے بدھ کے روز بتایا کہ کئی ریاستوں میں ایک مشتبہ دہشت گرد مالیاتی نیٹ ورک پر ایک ساتھ چھاپہ مار کارروائیوں میں وفاقی اور ریاستی پولیس کے ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ سات مشتبہ افراد کو چندہ اکھٹا کرنے اور اسے مبینہ دہشت گرد گروپ داعش(اسلامک اسٹیٹ) کو بھیجنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟
استغاثہ نے بتایا کہ چار افراد کو صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں گرفتار کیا گیا جب کہ باڈن ورٹمبرگ، رائن لینڈپلیٹینیٹ اور بریمن سے ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
جن مرد اورخواتین کو حراست میں لیا گیا، ان میں بیشتر جرمن شہری ہیں۔ انہیں دہشت گرد تنظیم کی حمایت کے شبہ میں حراست میں لیا گیا۔ ان کا تعلق مبینہ طور پر ایک بین الاقوامی نیٹ ورک سے تھا، جس نے مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے شام میں داعش کے لیے مالی عطیات مانگے تھے۔ ان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام بھی شامل تھا۔ بعد میں یہ رقم گروپ یا اس کے معاونین کو منتقل کردی گئی۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے تقریباً 71552 ڈالر منتقل کیے گئے۔ یہ رقم مبینہ طور پر شام میں قید داعش کے اراکین کی مدد کے لیے استعمال کی گئی تھی۔
برلن، باویریا، ہیمبرگ، ہیسے، تھورینگیا اور لوورسیکسونی میں بھی تلاشی لی گئی اور نیدرلینڈز میں بھی چھاپے مارے گئے۔
ساتوں مشتبہ افراد کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ یہ طے کیا جاسکے کہ آیا انہیں مقدمے کی سماعت سے قبل حراست میں رکھا جانا چاہییے؟
سمجھا جاتا ہے کہ یہ رقم’ کیمپ میں آپ کی بہن‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے ذریعہ جمع کی گئی۔ یہ مہم کئی برسوں سے چلائی جارہی ہے۔
قابل سزا جرم
داعش نے جنگ زدہ شام اور پڑوسی ملک عراق کے بڑے علاقوں پر کنٹرول کرنے کے بعد جون 2014 میں نام نہاد خلافت کا اعلان کردیا تھا۔
جرمنی کی ملکی انٹیلیجنس سروس کا کہنا ہے کہ داعش کے عروج کا زمانہ سن دو ہزار سولہ میں ختم ہوگیا تھا اور یہ شدت پسند گروہ اپنے ذیر قبضہ علاقوں سے محروم ہوگیا تاہم اسلامک اسٹیٹ کے چھوٹے چھوٹے گروہ عراق اور شام دونوں جگہ اب بھی سرگرم ہیں۔
جرمنی کے سن 2014 کے فوجداری قانون کے مطابق داعش کے اراکین یا ایسے حامیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے، جو جرمن شہری یا رہائشی ہوں۔ یہ قانون جہادی گروپ کے حق میں سوشل میڈیا پر سرگرمیوں، مظاہروں اور اس کی مالی یا دیگرکسی بھی قسم کی مدد کے ساتھ ساتھ اس گروہ کے لیے جنگجوؤں کی بھرتی کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C