جرمن تارکینِ وطن کو تیسرے ممالک بھیجنے پر غور، یورپ میں امیگریشن پالیسیاں مزید سخت
👁️ 250 بار دیکھا گیا
جرمن تارکینِ وطن کو تیسرے ممالک بھیجنے پر غور، یورپ میں امیگریشن پالیسیاں مزید سخت
برلن (ڈیلی اردو/ ڈی پی اے) جرمنی ان یورپی ممالک کے ایک گروپ میں شامل ہو رہا ہے جو تارکین وطن کے لیے ریٹرن ہب قائم کرنے اور انہیں کسی تیسرے ملک میں ڈی پورٹ کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
قبرص میں یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی بات چیت کے بعد، جرمنی کے وزیر داخلہ آلیکسزانڈر ڈوبرینڈٹ نے کہا کہ یہ گروپ آئندہ ہفتوں میں ایک روڈ میپ تیار کرنے اور آئندہ کے عملی اقدامات طے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ان کے مطابق، مقصد یہ ہے کہ رواں سال کے آخر تک ''تھرڈ کنٹریز‘‘ کے ساتھ ممکنہ معاہدوں تک پہنچا جائے۔
ڈوبرینٹ نے بتایا کہ اس اقدام میں آسٹریا، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور یونان بھی شامل ہیں اور بعد ازاں دیگر ممالک کو بھی اس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن س عمل میں قریبی طور پر شامل ہے، تاہم سیاسی ذمہ داری شریک رکن ممالک ہی کی رہے گی۔
جرمنی سے ڈی پورٹیشنز میں نمایاں اضافہ
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جرمنی سے بے دخلیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے جرمن اخبار ڈی ویلٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ 2025 میں جرمنی سے تقریباً 23 ہزار افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ 2023 کے مقابلے میں یہ اضافہ 45 فیصد بنتا ہے۔
ڈوبرینڈٹ کے مطابق امیگریشن پالیسی میں تبدیلی جاری ہے: ''زیادہ تعداد میں جلاوطنی، کشش میں کمی کے عوامل اور موثر کنٹرولز کے ذریعے ہم امیگریشن پالیسی میں نظم و ضبط لا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2983 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C