15/October/2026

جنوبی وزیرستان: توئی خلہ میں فائرنگ اور مارٹر گولے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

👁️ 60 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان: توئی خلہ میں فائرنگ اور مارٹر گولے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

جنوبی وزیرستان: توئی خلہ میں فائرنگ اور مارٹر گولے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک، 3 زخمی

جنوبی وزیرستان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے توئی خلہ میں فائرنگ اور مارٹر گولہ گرنے کے واقعے میں سلیمان خیل قبیلے کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کی مبینہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی جاری تھی، اس دوران فائرنگ ہوئی اور مارٹر گولہ گرنے سے شہری آبادی متاثر ہوئی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محاصرے میں آنے والے مسلح افراد نے فرار ہونے اور سکیورٹی فورسز کی توجہ ہٹانے کے لیے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاندان میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ علاقے کے لوگوں میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ تاہم، فائرنگ اور مارٹر گولہ گرنے کے حالات اور شہری ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات کی سرکاری سطح پر آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C