28/September/2021

جنوبی وزیرستان میں آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 4 کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 4 کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 4 کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ ‏اطلاعات پر کارروائی تو فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں میں 4 سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کے دوران ہتھیار، بھاری تعداد میں گولیاں ‏قبضے میں لے لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں بڑی وارداتیں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C