30/June/2021

جنوبی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

جنوبی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ خیسورہ کے علاقے فقیر کلے میں فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ پر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چیک پوسٹ پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔

ایف سی کے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم حملے میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے جن کی شناخت نائیک علی زار، لانس نائیک عاصم اور سپاہی بابر کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار سپاہی حضرت حسین، سپاہی سردار شاہ کنڈی اور سپاہی عمران شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک بیان میں کہا جنوبی وزیرستان کے علاقے خیسورہ میں شریعت دشمن پاکستانی فوج پر تعارضی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار فوجی مارے گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے، جبکہ ہمارے تمام ساتھی محفوظ ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C