حماس کی جانب سے آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کے بعد اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ
👁️ 48 بار دیکھا گیا
حماس کی جانب سے آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کے بعد اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ
غزہ (ڈیلی اردو) حماس کی جانب سے چھوڑے گئے آگ لگانے والے غباروں کے جواب میں اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کی علی الصبح غزہ پر حملہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق فضائی حملوں سے ہلاکتوں کی فوری اطلاعات اب تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملے میں حماس کے اسلحہ بنانے اور اس کے بارے میں تحقیق کے لیے استعمال ہونے والی ایک سہولت کو نشانہ بنایا ہے۔
In response to the arson balloons launched from Gaza toward Israel today, IDF fighter jets struck a weapons manufacturing site used to research and develop weapons belonging to Hamas tonight.
The IDF will respond firmly against terror attempts from Gaza.
— Israel Defense Forces (@IDF) July 1, 2021
خیال رہے کہ رواں سال 10 سے 21 مئی تک اسرائیلی فضائی حملوں میں 66 بچوں سمیت 248 افراد ہلاک اور ایک ہزار 948 زخمی ہو گئے تھے۔
بعدازاں 21 مئی کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا۔
اس کے بعد یہ تیسری مرتبہ ہے جب اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کیا۔
جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے گزشتہ ماہ بھی غزہ پر بمباری کی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے معمولی حملوں کا بھی جواب دینے کا عزم کیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سرحدی علاقوں میں کشیدگی میں کمی کے لیے ضروری ہیں۔
بدترین انسانی بحران
10 مئی سے 21 مئی تک اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس نے اسرائیل پر 3 ہزار 700 راکٹ داغے تھے جس کے نتیجے میں ایک بھارتی اور دو تھائی شہریوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 333 زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ راتوں رات مسلح گروہوں نے جنوبی اسرائیل کی جانب 50 راکٹ فائر کیے جن میں سے 10 دم توڑ گئے اور غزہ کے اندر ہی گر گئے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے رات میں جنوبی غزہ میں زیر زمین حماس کے 40 اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل کی بمباری کے بعد غزہ کی 20 لاکھ آبادی، عالمی امداد کی منتظر تھی کیونکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔
اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ تقریبا 72 ہزار شہری اپنے گھروں سے نکل کر اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔
جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند یہودیوں نے رمضان کے مہینے کے آخری عشرے میں مسلمانوں پر حملہ کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
اس کے بعد یروشلم کے ضلع شیخ جراح میں فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے جبری طور پر بے دخل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
فلسطین کے مرکز اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہیبرون کے قریب ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا جس کے بعد 10 مئی سے اب تک مغربی کنارے پر ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C