حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایس آر اے کے 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 278 بار دیکھا گیا
حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایس آر اے کے 3 دہشت گرد گرفتار
حیدر آباد (نمائندہ ڈیلی اردو ) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے قاسم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی اور کالعدم تنظیم سندھ ریوولوشنری آرمی (SRA) سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عامر لطیف چانگ، شعیب چانگ اور شعبان چانگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، نٹ بولٹ، ریموٹ کنٹرول، تاریں اور دیگر غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار عامر لطیف چانگ ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کا مرکزی ملزم ہے، جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملزمان پنجاب جانے والے کارگو ٹریلرز پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے یہ منصوبہ نور چانڈیو کی ہدایت پر بنایا تھا، تاہم 14 اگست کو سخت سیکیورٹی کے باعث یہ ناکام ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2455 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C