خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں کے 410 کواڈکاپٹر حملے ریکارڈ، ترجمان پاک افواج
👁️ 291 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں کے 410 کواڈکاپٹر حملے ریکارڈ، ترجمان پاک افواج
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں کی جانب سے 410 کواڈکاپٹر حملے ریکارڈ پر موجود ہیں، اور دہشت گردوں نے باقاعدہ اپنی کواڈکاپٹر وِنگ قائم کر رکھی ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بنیادی طور پر انٹیلی جنس پر مبنی ہے جو تین مراحل پر مشتمل ہے۔
پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کو روکنا
چھوٹی دہشت گرد ٹیموں کی جانب سے حملوں کی کوششوں کو ناکام بنانا
ملک بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ
انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد جب چیک پوسٹوں پر حملے کرتے ہیں تو کوئی کارندہ زندہ واپس نہیں جاتا۔ صرف اپریل 2025 میں سرحد پر 71 شدت پسند ہلاک کیے گئے، جن میں خارجی امجد مزاحم بھی شامل تھا، جو نورولی محسود کے بعد نمبر دو تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاک فوج ڈرون حملوں میں ملوث ہے۔ خیبرپختونخوا میں شدت پسندوں کی جانب سے 410 کواڈکاپٹر حملے ریکارڈ پر موجود ہیں، اور دہشت گردوں نے باقاعدہ اپنی کواڈکاپٹر وِنگ قائم کر رکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند مساجد اور عام شہریوں کے گھروں کو استعمال کرتے ہیں اور بچوں کو ڈھال بنا کر حملوں کی تیاری کرتے ہیں، جبکہ اس پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈرون اور کواڈکاپٹرز صرف سرویلنس کے لیے استعمال کرتے ہیں اور انہیں صرف وہاں بروئے کار لایا جاتا ہے جہاں عام شہریوں کو نقصان کا اندیشہ نہ ہو۔ حال ہی میں خیبرپختونخوا پولیس کو بھی سرویلنس کے لیے کواڈکاپٹر فراہم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی شدت پسندوں کی جانب سے کواڈکاپٹر استعمال کرنے کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، جو ان کے جرائم کا واضح ثبوت ہیں۔
پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے فوج اور سیکیورٹی فورسز اکثر اصطلاح "خوارج" استعمال کرتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C