خیبرپختونخوا میں پولیس کا احتجاج، ہیڈکوارٹر میں دھرنے اور پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان
👁️ 37 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں پولیس کا احتجاج، ہیڈکوارٹر میں دھرنے اور پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان
پشاور (ڈیلی اردو) لکی مروت کے بعد باجوڑ میں بھی پولیس ٹارگٹ کلنگ واقعات کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ہے۔
لکی مروت میں پولیس کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوچکا ہے، لکی مروت کے پولیس اہلکاروں نے مزید دو مقامات منجیوالہ چوک اور درہ پیزو میں بھی دھرنا دے دیا۔ ان دھرنوں سے شہر کو ملانے والے تمام راستے کٹ گئے ہیں۔
لکی مروت میں پولیس کے احتجاج کا یہ سلسلہ نو ستمبر کو شروع ہوا تھا، اہلکاروں کا مطالبہ ہے کہ پولیس کو مکمل اختیار دیا جائے، پولیس جوانوں اور افسران کو تخفظ دیں اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے پولیس لائن کو خالی کر دیا جائے۔
اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پولیس خود تین ماہ دہشت گردی ختم کردے گی۔ اہلکاروں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پولیس یونین کو بحال کیا جائے اور غیر محفوظ و دور دراز تھانہ براگی کو ختم کیا جائے۔
مظاہرین کا آج کہنا ہے کہ ہم احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر رہے ہیں۔ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
گزشتہ روز احتجاجی مظاہرین نے کہا تھا کہ دھرنے میں ضلع کرک پولیس، بنوں پولیس، ٹانک پولیس اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اہلکار بھی شامل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ لکی مروت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پانچ پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد پولیس اہلکار احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔
احتجاجی مظاہرین نے مذاکرات کے لئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ افسران کو مطالبات کے لئے دو دن کا الٹی میٹم دیا ہے، دو دن ہمارا احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا، اگر مطالبات نہ مانیں گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔
باجوڑ پولیس نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور ہلاکتوں سے تنگ آگئے ہیں۔
باجوڑ پولیس نے پولیس لائن گراؤنڈ ہیڈ کوراٹر خار میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا اور پولیو ڈیوٹی سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر ایران کا میزائل حملہ
07/July/2026 👁️ 367 بار دیکھا گیا
بھارت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید پر فرد جرم عائد
07/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک
07/July/2026 👁️ 308 بار دیکھا گیا
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں، 'غضبِ حق' جاری رہیگا، کور کمانڈرز کانفرنس
07/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 235 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 767 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8901 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2520 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1963 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C