خیبر: تحریک طالبان پاکستان کے نام پر دھمکی آمیز پمفلٹ کی تقسیم
👁️ 50 بار دیکھا گیا
خیبر: تحریک طالبان پاکستان کے نام پر دھمکی آمیز پمفلٹ کی تقسیم
باڑہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) افغانستان میں اشرف غنی حکومت کے بعد پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں شدت پسند عناصر اک بار پھر سر اٹھانے لگے، سانحہ کوچہ رسالدار سمیت کئی واقعات اس امر کی غمازی کرتے ہیں، مبینہ طور پر اب ان شدت پسندوں کی جانب سے یا ان کے نام پر لوگوں کو ڈرایا دھمکایا بھی جانے لگا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع خیبر میں مقامی شرپسند عناصر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا نام استعمال کر کے خوف پھیلانے لگے ہیں، خواتین اور لڑکیوں کو بغیر محرم کے گھر سے نکلنے پر دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی لڑکی یا خاتون جمرود بازار، زنانہ انتظار گاہ اور نادرا دفتر میں موجود پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران نے طالبان سے منسوب لیٹر کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے تاہم اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، یہاں پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے پہلے بھی اس طرح کے لیٹر جاری ہوئے، طالبان سے منسوب لیٹر نہ ہی تحریک طالبان کے لیٹر ہیڈ پر جاری کیا گیا ہے نہ ہی اس پر کوئی مہر لگی ہے۔
اتوار کے روز سوشل میڈیا پر محولہ بالا لیٹر وائرل پوا، اس سلسلے میں ضلع خیبر پولیس سے رابطہ کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن سلام خالد نے بتایا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے، لیٹر کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اس سے قبل بھی اس طرح کے لیٹر جاری ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ خیبر نے کہا ہے کہ خوف پھیلانے اور امن و امان عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ جمرود بازار اور ملحقہ علاقوں میں سادہ کاغذ پر لکھی گئی تحریر پھیلائی گئی جس پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے پشتو میں لکھا گیا ہے کہ یہ جو جمرود بازار میں خواتین فضول چکر کیلئے نکلتی ہیں انہیں خبردار کرتے ہیں کہ محرم کے بغیر گھر سے نکلنے اور جمرود بازار جانے سے گریز کریں، اگر ہماری اطلاع کے باوجود بازار میں غلط کام بند نہ ہوئے تو کسی بھی نقصان کے ذمہ دار مشران ہوں گے۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ہسپتال، نادرا دفتر اور بازار میں کاسمیٹک کی دکانوں میں جو جو غلط کام ہوتے ہیں وہ ان کی سب کی خبر رکھتے ہیں اور جو غلط کاموں میں ملوث ہیں وہ ان لوگوں کو بھی جانتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کا نام استعمال کر کے بعض شرپسند عناصر علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے اور خوف پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا میں فضائی نظام کا بڑا تعطل، ملک بھر میں پروازوں کی روانگی روک دی گئی، ہزاروں مسافر متاثر
14/November/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
عالمی فوجداری عدالت کا افغانستان سے متعلق تحقیقات کا دائرہ محدود، طالبان کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ
14/November/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
لندن : ایرانی صحافیوں کے قتل کی منصوبہ بندی، جاسوسی کے الزام میں دو ایرانی شہری مجرم قرار
13/November/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی نگرانی کا بحران گہرا، آئی اے ای اے نے اصفہان کی تنصیب تک رسائی کا مطالبہ کردیا
13/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
لنڈی کوتل کا رہائشی کالعدم تنظیم کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار، تین روزہ ریمانڈ منظور
13/November/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کی اہم تیل تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ، سلامتی کونسل نے یمن پر پابندیاں ایک سال بڑھا دیں
13/November/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26462 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15689 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11991 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9368 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7635 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5631 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C