09/January/2022

خیبر: جمرود لیویز سینٹر میں لیوی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار ہلاک

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: جمرود لیویز سینٹر میں لیوی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار ہلاک

خیبر: جمرود لیویز سینٹر میں لیوی اہلکار کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ، 4 اہلکار ہلاک

جمرود (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے لیویز سینٹر میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمرود کے لیویز سینٹر میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کردیا، دونوں زخمیوں اور لاشوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخمی جانبر نہ ہوسکے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C