خیبر: سی ٹی ڈی کا جمرود میں پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن، داعش کے 3 شدت پسند ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
خیبر: سی ٹی ڈی کا جمرود میں پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن، داعش کے 3 شدت پسند ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے پاک-افغان سرحد کے قریب جمرود میں کارروائی کے دوران 3 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے حکام کو ذرائع سے دہشت گردوں کے ایک منظم گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملی جو پاک-افغان سرحد کے قریب جمرود کے علاقے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق جمرود میں کیے گئے آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں تین شدت پسند مارے گئے جس کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، 12 عدد میگزین، 2 عدد ہینڈ گرنیڈ اور درجنوں گولیاں اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران ہلاک شدت پسندوں کی شناخت اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شدت پسند کی شناخت کا عمل جاری ہے’۔
ہلاک شدت پسندوں کا تعلق داعش خراسان سے ہیں جبکہ تین سے چار دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C