خیبر میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں دہشتگرد بھی مارا گیا
👁️ 30 بار دیکھا گیا
خیبر میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہلاک، جوابی کارروائی میں دہشتگرد بھی مارا گیا
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کے روز تحصیل باڑہ کے قریب نالہ خوڑ میں پیش آیا ہے جہاں پولیو سیکورٹی ڈیوٹی سے واپسی پر پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار صدیق جاں ہلاک ہوگیا۔
خیبر: علاقہ باڑہ نالہ خوڑ کے قریب پولیو سیکیورٹی پر مامور پولیس اور دہشت گردوں کے مابین مقابلے میں کانسٹیبل صدیق شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے
پولیس نے حملہ آور دہشت گرد کو بھی موقع پر ہلاک کردیا۔ pic.twitter.com/mPJzclOaLK— KP Police (@KP_Police1) December 1, 2023
پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد موقع پر مارا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری و افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز بنوں میں بھی پولیو کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ پولیس اہلکار بدھ کے روز منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ اچانک دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار اشرف خان ہلاک ہوگئے تھے۔
دو روز قبل بھی بنوں میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق علاقہ سورانی طورکہ بازار بی ایچ یو زروام میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار عبدالحمید زخمی ہوگیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C