18/December/2024

خیبر: وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک بچہ ہلاک، 5 ہلاک

👁️ 59 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک بچہ ہلاک، 5 ہلاک

خیبر: وادی تیراہ میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک بچہ ہلاک، 5 ہلاک

باڑہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں ماٹر کا گولہ گرنے سے ایک بچہ ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ وادی تیراہ میں دور دراز علاقہ زخہ خیل کے منزاوں میں پیش آیا جہاں مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں تین سالہ مصطفی ولد عزیز ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچے آبادی کے قریب بچے کھیل رہے تھے کہ نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ آ گرا۔

زخمی ہونے والے بچوں میں نوید، اجل حبیب، حضرت علی، زین اللہ، نور سعید شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے بچوں کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C