خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
👁️ 76 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
خیبر(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حبیب آفریدی شلوبر بھی شامل ہے، جس کا تعلق باڑہ سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ اہلکاروں کی آمد کا علم ہونے پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق باقی ماندہ دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے، جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے دیگر افراد کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پشاور: حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
16/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان: امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن دباؤ قبول نہیں کریں گے
16/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9256 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C