دو ایرانی جہازوں کو فائر کر کے ناکارہ بنا دیا، امریکی بحریہ
👁️ 225 بار دیکھا گیا
دو ایرانی جہازوں کو فائر کر کے ناکارہ بنا دیا، امریکی بحریہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی/اے ایف پی)
امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جمعے کے روز آبنائے ہرمز میں فائر کر کے دو ایرانی بحری جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، جو امریکہ کی بحریہ کی طرف سے ناکہ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے اس تنگ سمندری راستے سے گزرنا چاہتے تھے۔
واشنگٹن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جمعہ آٹھ مئی کے روز ایرانی پرچم بردار دو بحری جہازوں نے خلیج فارس میں آبنائے ہرمز سے گزرنے اور امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی، تو انہیں فضا سے حملہ کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔
امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شائع کردہ ایک پوسٹ میں کہا گیا، ’’ایران کے پرچم والے دو آئل ٹینکروں نے امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جب آبنائے ہرمز کو پار کرنے کی کوشش کی، تو امریکی بحریہ کے ایک ایف اے اٹھارہ سپر ہارنیٹ جنگی طیارے نے فائر کر کے انہیں غیر فعال بنا دیا۔‘‘
ایکس پر اس پوسٹ کے ساتھ امریکی بحریہ نے ان دونوں ایرانی مال بردار بحری جہازوں پر کیے جانے والے فضائی حملوں کی ویڈیو فوٹیج بھی پوسٹ کی۔
تہران کا بھی وقفے وقفے سے جھڑپوں کا اعتراف
اسی دوران ایران نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ اس کی فورسز کی آبنائے ہرمز کے سمندری علاقے میں امریکی فورسز کے ساتھ وقفے وقفے سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے لکھا کہ ایران جنگ میں فائر بندی کے باوجود گزشتہ رات سے آبنائے ہرمز کے علاقے میں نئی جھڑپوں کے ساتھ جو کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی تھی، اس کا سلسلہ آج جمعے کے دن بھی جاری رہا اور وقفے وقفے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان حملوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔
فارس نیوز ایجنسی نے جمعے کی شام لکھا، ’’گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں اور ایرانی مسلح افواج کے مابین بار بار حملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C