22/August/2026

راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

👁️ 70 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری

راولپنڈی(ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

 

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج کی تین کمپنیاں راولپنڈی میں چھ ماہ کے عرصے کے لیے تعینات رہیں گی۔ فوجی دستے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں معاونت کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کی گئی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق فوجی اہلکار حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C