روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے جلد مذاکرات شروع کریں گے، امریکی صدرٹرمپ
👁️ 148 بار دیکھا گیا
روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے جلد مذاکرات شروع کریں گے، امریکی صدرٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جلد مذاکرات شروع کریں گے۔
ایکس پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ انھوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دو گھنٹے فون پر بات کی۔
انھوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ بات چیت اچھی رہی۔ روس اور یوکرین فوری طور پر جنگ بندی اور سب سے اہم جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کریں گے۔‘
’اس کے لیے شرائط فریقین طے کریں گے۔ ایسا ہی ہونا چاہیے کیونکہ وہ مذاکرات کی تفصیلات جانتے ہیں جس کے بارے میں کسی اور کو علم نہیں ہوگا۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’جب یہ تباہ کن ’خونریزی‘ ختم ہوجائے گی تو روس امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت کرنا چاہتا ہے اور میں نے اس سے اتفاق کیا ہے۔ روس کے لیے بڑے پیمانے پر ملازمتیں اور دولت پیدا کرنے کا زبردست موقع ہے۔‘
اپنے تفصیلی بیان میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’اسی طرح یوکرین اپنے ملک کی تعمیر نو کے عمل میں تجارت پر ایک بڑا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔‘ امریکہ کے صدر نے دہرایا کہ ’روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات فوری طور پر شروع ہوں گے۔‘
’میں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن، فرانس کے صدر ایمانوئل میخوان ، اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی، جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز اور فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب کو صدر پوتن سے فون پر بات چیت کے فوراً بعد مطلع کیا ہے۔‘
انھوں نے بتایا کہ ’ویٹیکن نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C