روس کے تازہ حملوں میں یوکرین میں تین افراد ہلاک
👁️ 237 بار دیکھا گیا
روس کے تازہ حملوں میں یوکرین میں تین افراد ہلاک
کییف (ڈیلی اردو) یوکرینی حکام نے اتوار کو اطلاع دی کہ کییف اور ماسکو کے درمیان امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی حملوں اور 150 جھڑپوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ آٹھ مئی کو کہا تھا کہ روس اور یوکرین نے نو سے 11 مئی تک تین روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام ایک وسیع تر امن کوشش کے طور پر چار سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوشش ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ژاپوریژیا، دنیپرو پیٹرووسک اور خیرسون، تینوں شہروں میں ایک ایک شخص روسی ڈرون حملوں میں مارا گیا۔ یہ بات متاثرہ علاقوں کے گورنرز کی طرف سے بتائی گئی۔
اُدھر یوکرین کے شمال مشرقی علاقے خارکیف کے گورنر اولیخ سینیہوبوف نے کہا کہ علاقائی دارالحکومت اور قریبی بستیوں پر ہونے والے ڈرون حملوں میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق روسی فوج کی طرف سے دنیپرو پیٹرووسک خطے میں اس کی ریسکیو گاڑیوں میں سے ایک کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس کا 23 سالہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
کییف کی فضائیہ نے کہا کہ روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے 27 ڈرون لانچ کیے۔ اور یہ کہ ڈرون حملوں کی یہ تعداد معمول سے کم تھی، تاہم فضائی دفاع نے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے اپنی روزانہ کی بریفنگ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محاذِ جنگ پر 147 جھڑپیں ہوئیں۔
یوکرینی حکام نے تاحال امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کی مبینہ روسی خلاف ورزیوں پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
دونوں فریقوں کے درمیان ایک، ایک ہزار جنگی قیدیوں کے تبادلے کا منصوبہ بھی اس جنگ بندی منصوبے میں شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C