ریاض ایئرپورٹ اور سعودی ایئرلائن کے طیارے پر حملے، تین سعودی شہری اور پائلٹ ہلاک
👁️ 72 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ اور سعودی ایئرلائن کے طیارے پر حملے، تین سعودی شہری اور پائلٹ ہلاک
ریاض(ڈیلی اردو) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سعودی ایئرلائن کے ایک مسافر طیارے کو نشانہ بنانے والے دو حملوں میں تین سعودی شہری ہلاک اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی حکام کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ حملوں کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی تنصیبات اور طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔
عرب میڈیا، بالخصوص اسکائی نیوز عربیہ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعے کو جاری بیان میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی۔ دوسری جانب سعودی ایئرلائن نے اپنے پائلٹ حمود علی الکلثامی کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ رائٹرز نے بھی باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایئرپورٹ پر کھڑے سعودی ایئرلائن کے ایک مسافر طیارے کو آگ لگنے سے شدید نقصان پہنچا۔
حکام کے مطابق امدادی ٹیموں اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے، تاہم نقصانات کا جائزہ لینے اور مسافروں و عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ اقدامات جاری ہیں۔
یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے جب سعودی وزارتِ دفاع نے اس سے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا گیا۔ سعودی شہری دفاع کے مطابق ایک میزائل کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد گرنے والے ملبے سے دارالحکومت میں بچوں کے ایک مرکز اور طبی کلینک کے کمپلیکس کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : منی پور میں آر اے ایف کے کیمپ پر دستی بم حملہ، ہیڈ کانسٹیبل زخمی
09/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکہ سے مذاکرات کے لیے دباؤ اور دھمکیاں ختم کرنا ضروری ہیں، ایرانی صدر
09/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ جارحانہ نہیں، سعودی عرب کا دفاع اس کا بنیادی مقصد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
09/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان ہر خطرے میں ساتھ دےگا، وزیراعظم شہباز شریف
09/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ اور سعودی ایئرلائن کے طیارے پر حملے، تین سعودی شہری اور پائلٹ ہلاک
09/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
09/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26367 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15607 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11896 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9239 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7503 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5407 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C