سانحہ ساہیوال: مقتولین کے لواحقین کے جان کا خطرہ، حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی
👁️ 209 بار دیکھا گیا
سانحہ ساہیوال: مقتولین کے لواحقین کے جان کا خطرہ، حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی
لاہور(ڈیلی اردو) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے ورثا نے حکومت سے سیکیورٹی مانگتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اس معاملے کو الجھا رہا ہے اور پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے ورثا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے وکیل شہباز بخاری نے کہا کہ سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کررہا ہے، خلیل کی فیملی کو دھمکیاں ملی ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے، سی ٹی ڈی کے اعلی افسر نے مجھے بھی فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔
مدعی جلیل کے وکیل شہباز بخاری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا تو انہوں نے کال کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم امید کرتے ہیں ادارے کسی کی طرف داری نہیں کریں گے یہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے، انٹیلی جنس اداروں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیش میرٹ پر ہو گی.
وزیراعظم عمران خان کو وزرا سمیت مقتول فیملی کے لواحقین سے ملاقات کرنی چاہیے، قوم کو ان سے امید ہے۔ اس موقع پر شہباز بخاری نے 7 منٹ کی کال ریکارڈنگ بھی سنوائی جس میں کہا گیا کہ آپ سے ججز خوش نہیں ہیں، آپ کیس سے ہٹ جایں۔
ورثا کے وکیل نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونیکے بعد مقدمے کی لاہور منتقلی کے لیے ہایکورٹ میں درخواست دار کریں گے، جے آی ٹی نے یقین دلایا ہے کہ سانحہ میں استعمال ہونے والے سرکاری اسلحہ سے متعلق کارروای کی جائے گی، اگر حساس ادارے نے معلومات تھیں تو اس کے مطلب یہ نہیں کہ بچوں پر گولیاں چلای جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C