سراج الحق کا لاہور کی صورتحال پر تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
👁️ 98 بار دیکھا گیا
سراج الحق کا لاہور کی صورتحال پر تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی اردو) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے موجودہ صورتحال پر تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھاکہ حکومت کی نیت شروع سے ٹھیک نہیں تھی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام واقعات کا جائزہ لینے کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے اور تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔
سراج الحق نے منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل اور علما کا اجلاس کل بلا لیا ہے۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مصنوعی اقدامات اور وزارتوں میں تبدیلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غربت کے مارے لوگ راشن کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ خواتین بزرگ چند کلو راشن کے لیے گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کے لیے اعلان کی گئی سبسڈی بھی مافیاز کی جیبوں میں جائے گی۔ مافیاز نے حکومت پر انویسٹ کیا اور یہی لوگ معالات چلا رہے ہیں۔ مصنوعی اقدامات اور وزارتوں میں تبدیلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف جو ڈکٹیٹ کر دیتا ہے حکومت وہی نافذ کر دیتی ہے۔ لوگ کورونا وبا کی وجہ سے شدید مشکلات میں ہیں۔ ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات نہیں۔ حکومت نے لوگوں کو لاوارث چھوڑ دیا۔ قوم وبا کے دوران احتیاط کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C