14/October/2026

سعودی عرب: آرامکو کے مرکزی دفتر کو حوثی حملے میں بھاری نقصان، متعدد منزلوں تک آگ پھیلنے کا دعویٰ

👁️ 66 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سعودی عرب: آرامکو کے مرکزی دفتر کو حوثی حملے میں بھاری نقصان، متعدد منزلوں تک آگ پھیلنے کا دعویٰ

سعودی عرب: آرامکو کے مرکزی دفتر کو حوثی حملے میں بھاری نقصان، متعدد منزلوں تک آگ پھیلنے کا دعویٰ

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے شہر الظهران میں تیل کمپنی آرامکو کے مرکزی دفتر کو منگل کی شب ہونے والے حملے میں بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، معاملے سے واقف تین ذرائع نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جو متعدد منزلوں تک پھیل گئی۔

رپورٹ کے مطابق نقصان کے باوجود آرامکو کی معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں، جبکہ دو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ایک اور ذریعے کے مطابق کمپنی کے بعض امور بیرونِ ملک دفاتر منتقل کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارتِ توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ منگل کی شام ہونے والے حملے سے محدود پیمانے پر آگ لگی تھی۔ دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس نے الظهران میں آرامکو کی تنصیبات، ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ اور آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایا۔

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتی ہیں۔ تاہم حملے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات رائٹرز سے بات کرنے والے ذرائع اور سعودی حکام کے بیان میں مختلف ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C