سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں پر حملے، 3 ہلاک، 36 زخمیوں میں پاکستانی شہری بھی شامل
👁️ 120 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں پر حملے، 3 ہلاک، 36 زخمیوں میں پاکستانی شہری بھی شامل
ریاض(ڈیلی اردو) سعودی عرب کے دو اہم ہوائی اڈوں کو 6 اور 7 اکتوبر کے دوران الگ الگ حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق 6 اکتوبر کو ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جہاں دو غیرملکی مقیم خواتین ہلاک ہوئیں جن کا تعلق مراکش اور الجزائر سے بتایا گیا ہے، جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سعودی شہریوں کے علاوہ بنگلہ دیشی اور فلپائنی شہری بھی شامل ہیں اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
دوسرا حملہ 7 اکتوبر کو دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا، جس میں سوڈان سے تعلق رکھنے والا ایک مقیم شخص ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔ سعودی حکام کے مطابق زخمیوں میں 5 سعودی شہری، 2 مصری باشندے اور ایک پاکستانی شہری شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دونوں حملوں کے نتیجے میں ہوائی اڈوں کو بھی مادی نقصان پہنچا، جبکہ متعلقہ ادارے نقصانات کا جائزہ لینے اور مسافروں و ہوائی اڈوں کے عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے دونوں ہوائی اڈوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ کو ڈرونز جبکہ ابہا ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم سعودی حکام کے بیان میں حملوں کے ذمہ داروں کا نام براہِ راست نہیں بتایا گیا۔
حملوں کے بعد سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ایک بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق یہ پلیٹ فارم سعودی عرب کی جانب ممکنہ آئندہ حملے کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا تھا۔
رائٹرز کے مطابق سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے ساتھ یمن کے شہر عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی حوثیوں نے میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جبکہ یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب کے اطراف مزید شدت اختیار کر رہی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق حالیہ کشیدگی میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن میں حوثیوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اس صورتحال نے خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C