سعودی فوجی اتحاد کی یمن کی جیل پر فضائی حملے کی تردید
👁️ 38 بار دیکھا گیا
سعودی فوجی اتحاد کی یمن کی جیل پر فضائی حملے کی تردید
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی زیرقیادت اتحاد نے ہفتے کو یمن کے باغیوں کے زیر قبضہ شمالی علاقے کی ایک جیل پر فضائی حملہ کرنے کی تردید کی ہے جس میں امدادی گروپوں کے مطابق تارکین وطن، خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فوجی اتحاد نے کہا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ فوجی اتحاد نے اس حملے کا حکم دیا جس سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور ریسکیو کرنے والے اپنے ہاتھوں سے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرتے رہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس حملے کی مذمت کی جو کہ یمنی بندرگاہ حدیدہ پر اتحادی افواج کے حملے کے ساتھ ہوا جس میں تین بچے ہلاک اور ملک بھر کی انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی تھی۔
تاہم اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملیشیا کی جانب سے یہ دعوے بے بنیاد اور بے بنیاد ہیں۔
رواں ہفتے تنازع میں ڈرامائی طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا جس نے پہلے ہی ہزاروں افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے، جس کو اقوام متحدہ نے دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ہے۔
باغیوں نے 2014 میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے نتیجے میں مارچ 2015 میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کی حمایت سے سعودی قیادت میں مداخلت کی گئی، جسے صرف چند ہفتوں تک جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا۔
یمن کی سات سالہ جنگ میں تازہ ترین شدت پیر کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے اتحادی افواج کے ساتھی ملک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پر اپنے پہلے مہلک حملے کا دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آئی۔
حوثیوں نے ڈرون اور میزائل حملے سے جنگ کو ایک نئے مرحلے میں داخل کردیا ہے جس میں تین افراد ہلاک ہوئے، متحدہ عرب امارات نے اسے اپنی سرحدوں کے اندر پہلا مہلک حملہ قرار اور جوابی کارروائی کی دھمکیاں دیں۔
جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ابوظبی پر گھناؤنے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی لیکن کونسل کی ناروے کی صدارت نے یمن پر حملوں کی بھی مذمت کی۔
بعدازاں ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے تمام فریقین کو یاد دلایا کہ شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کے خلاف ہونے والے حملے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ممنوع ہیں۔
ایران کی وارننگ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران ہفتے کے روز حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حالیہ فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کرتا ہے کہ اس نے ملک میں مکمل امن کے حصول کا راستہ مزید مشکل بنا دیا ہے۔
سعودی عرب اپنے علاقائی حریف ایران پر حوثیوں کو فوجی امداد، خصوصاً میزائل اور راکٹ فراہم کرنے کا الزام لگاتا ہے جبکہ ایران اس دعوے کی تردید کرتا ہے۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یمن بحران کے سیاسی حل کو آگے بڑھانے کے لیے سنجیدہ عزم کا فقدان ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ملک کی تباہی اور خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C