سوات: مدرسے میں بدترین تشدد، کمسن طالبعلم ہلاک، متعدد گرفتار، ادارہ سیل
👁️ 509 بار دیکھا گیا
سوات: مدرسے میں بدترین تشدد، کمسن طالبعلم ہلاک، متعدد گرفتار، ادارہ سیل
سوات (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے خوازہ خیلہ چالیار میں واقع ایک مدرسے میں اساتذہ کے بدترین تشدد سے ایک کمسن طالبعلم ہلاک ہوگیا، جس کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ عوامی احتجاج اور پولیس کارروائی کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مدرسہ سیل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدرسے کے تین اساتذہ نے مقتول طالبعلم کو پانچ گھنٹے تک باری باری ایک کمرے میں بند کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔ ساتھی طالبعلم نے احتجاج کے دوران واقعے کی ہولناک تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایک کے بعد دوسرا استاد آ کر مسلسل اذیت دیتا رہا، یہاں تک کہ بچے کی جان چلی گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ لواحقین اور اہل علاقہ نے مین خوازہ خیلہ بازار کی سڑک بند کرکے شدید احتجاج کیا اور ملوث اساتذہ کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں دیگر بچوں پر بھی تشدد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے خوفزدہ بچوں نے اس بات کو واضح کر دیا کہ یہ معاملہ محض ایک طالبعلم تک محدود نہیں بلکہ مدرسے میں بچوں پر مسلسل تشدد کا ایک طویل سلسلہ جاری تھا۔
ڈی پی او سوات کے مطابق ایک استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید دو کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے دوران دیگر بچوں پر تشدد کے شواہد بھی ملے جس کے بعد مزید 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل (دفعہ 302) اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مدرسے سے بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس مدرسے میں کئی مہینوں سے بچوں پر جسمانی تشدد کیا جا رہا تھا۔ متاثرہ تمام بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مدرسے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
اہل علاقہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے مدارس میں بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی اور قانون سازی کی جائے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ نہ ہوں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 277 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 359 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 706 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 617 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C