سوات: مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ ہلاک
👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوات: مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ ہلاک
سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کبل ہزارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد سلیم ایڈووکیٹ ہلاک ہوگئے۔
محمد سلیم ایڈوکیٹ کو شام تقریباً 6 بجے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1582765800385282049?t=LEJcn3wvXDN4t3dgKLWQ2Q&s=19
وکیل محمد سلیم پر حملے کے محرکات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکے۔ تاہم، خطے میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سوات میں ایک بار پھر دہشتگرد سر اٹھانے لگے ہیں۔
بدھ کے روز سوات میں مقیم صوبہ خیبر پختونخواہ کے ایک وزیر عاطف خان نے کہا کہ انہیں ایک خط موصول ہوا ہے جس میں تقریباً 80 لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
10 اکتوبر 2022 کو سوات میں ہی ایک اسکول وین پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک جبکہ دو طلباء زخمی ہوئے۔
واقعے پر شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا جو ایکشن لینے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد ختم ہوا۔
قبل ازیں 17 اکتوبر کو سوات میں ایک بار پھر طالبان کی آمد اور لوگوں میں تشویش پھیلنے کے باعث سوات پریس کلب میں قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔
جرگے میں بتایا گیا کہ سوات کے تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ کنالہ بالاسور میں طالبان کی موجودگی کی خبر نے اہلِ سوات کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
قومی جرگہ میں کہا گیا کہ یہ ہماری پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک طرح سے سوالیہ نشان ہے۔ اگر سوات کے حالات دوبارہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی، تو سوات قومی جرگہ اور سوات کے عوام سخت ترین مزاحمت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15533 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9123 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5146 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C