سوڈان میں ڈرون حملہ، 17 طالبات ہلاک، 10 زخمی
👁️ 206 بار دیکھا گیا
سوڈان میں ڈرون حملہ، 17 طالبات ہلاک، 10 زخمی
خرطوم (ڈیلی اردو) سوڈان کے وائٹ نائل صوبے کے شوکیری گاؤں میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کے حملے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ سوڈان میں تقریباً تین سال سے جاری جنگ کے دوران ہونے والے حالیہ مگر انتہائی مہلک حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
دویم ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موسیٰ المجیری اور سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک کے مطابق بدھ کے روز جنوبی سوڈان کے اس گاؤں میں ایک ڈرون ثانوی اسکول اور صحت کے مرکز پر گرا، جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر اسکول کی طالبات شامل ہیں۔ تنظیم کے مطابق ہلاک افراد میں دو اساتذہ اور ایک طبی کارکن بھی شامل ہیں۔
طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت گاؤں میں کسی قسم کی فوجی موجودگی نہیں تھی۔ ڈاکٹر موسیٰ المجیری اور سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اس حملے کا الزام ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کیا ہے، تاہم اس گروپ نے خبر رساں ادارے کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔
یاد رہے کہ سوڈان اپریل 2023 میں اس وقت شدید بحران میں داخل ہوا تھا جب سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اقتدار کی کشمکش کھلی جنگ میں تبدیل ہو گئی تھی، جس کے بعد دارالحکومت خرطوم سمیت مختلف علاقوں میں شدید لڑائی شروع ہو گئی۔
اقوام متحدہ کے مطابق اس تباہ کن جنگ میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تاہم امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2986 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C