سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں اضافہ
👁️ 218 بار دیکھا گیا
سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کردیا۔ 0.25 اضافے سے شرح سود 10.25 ہوگئی جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
اسلام آباد میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق حکومتی اقدامات کے نتائج بتدریج سامنے آرہے ہیں جن کی وجہ سے صارفین کے اعتماد بڑھا اور معیشت سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال میں کمی آئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ’ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں کمی کے باوجود مالی خسارے میں کمی کے آثار ظاہر نہیں ہورہے‘۔
طارق باجوہ نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ برآمدات اور زرمبادلہ کی شرح میں اضافے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی لیکن کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی شرح اب بھی زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی فنانسنگ چیلنجنگ رہی کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاری، نجی قرضوں اور سرکاری آمدن خسارے کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھے‘۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ’ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ایک بڑا حصہ ملکی وسائل کے استعمال سے پورا کیا گیا تھا جس کی وجہ سے دسمبر 2018 کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی ذخائر کم ہوکر 7 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ گزشتہ چند دنوں میں دو طرفہ آمدن کی وجہ سے 25 جنوری تک اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 ارب 20 لاکھ ڈالر اور ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا‘۔
طارق باجوہ نے مزید کہا کہ ’معاشی استحکام سے متعلق اقدامات کے اثرات ظاہر ہورہے ہیں لیکن افراط زر سے متعلق معاشی دباؤ برقرار ہے‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر 2018 میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے 10 فیصد مقرر کی تھی۔
جو لائی 2018 میں شرح سود بڑھا کر 6.5 سے 7.5 فیصد کردی گئی تھی جبکہ ستمبر میں مزید ایک فیصد اضافے سے شرح 8.5 فیصد ہو گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C