سپیکر قومی اسمبلی نے سید خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے
👁️ 34 بار دیکھا گیا
سپیکر قومی اسمبلی نے سید خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپیکر قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے حزب اختلاف کے گرفتار دو اراکین سید خورشید شاہ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے ہیں، دونوں اراکین پیر کے روز بجٹ اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ سید خورشید کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، وہ قومی اسمبلی کیلئے سکھر سے رکن منتخب ہوئے تھے جبکہ علی وزیر آزاد حیثیت سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ دونوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ بجٹ سیشن میں شرکت جکیلئے کیا گیا ہے۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ متعدد اراکین اسمبلی جن میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نمایاں ہیں نے سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا تھا کہ دونوں قید اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں۔
اراکین اسمبلی کی جانب سے سپیکر پر زور دیا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں تاہم گزشتہ ہفتے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے انھیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ نیب نے خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اٹھارہ ستمبر 2019ء سے حراست میں لیا ہو ہے، ان کی گرفتاری اسلام آباد میں عمل میں لائی گئی تھی۔
اس کے بعد قومی احتساب بیورو کے حکام نے انھیں سکھر منتقل کیا تاکہ ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا سکے تاہم اسے بعد ازاں عدالتی ریمانڈ میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اس دوران خورشید شاہ کی ایک موقع پر طبعیت بھی خراب ہوئی جس کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال بھی منتقل کر دیا گیا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد ان کے وکلا نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا لیکن رواں ماہ ہی انہوں نے یہ درخواست بھی واپس لے لی تھی۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔
انہوں نے کراچی میں ایک جلسے کے دوران سخت زبان استعمال کی تھی۔ اس کے بعد انھیں سولہ دسمبر 2020ء کو پشاور موٹر وے سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C