سینیٹر اعظم سواتی کا مبینہ تشدد میں ملوث میجر جنرل اور سیکٹر کمانڈر کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ
👁️ 58 بار دیکھا گیا
سینیٹر اعظم سواتی کا مبینہ تشدد میں ملوث میجر جنرل اور سیکٹر کمانڈر کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والے افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے اور معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔
جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ اعظم سواتی نے الزام عائد کیا کہ انہیں میجر جنرل فیصل اور سیکٹر کمانڈر فہیم نے ماورائے آئین و قانون تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا ہر سیاسی کارکن اور ہر ادارے کا انتظامی فرد توقع کرتا ہے کہ آپ ریٹائرمنٹ سے پہلے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا سیاسی ونگ دفن کر دیں کیوں کہ یہ بہادر افواج کی نشانی کا علم بردار نہیں ہے اور یہ ملک کی رسوائی کا سبب ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو جواب دینا ہو گا کہ کس کے کہنے پر ادارے نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا، گھر پر چھاپہ مارا اور پوتیوں کے سامنے انہیں مارا پیٹا گیا۔
اعظم سواتی کے ان الزامات پر پاکستانی فوج کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
“میں توقع کرتا ہوں کہ مجھ پر ہونے والے ظلم کی اعلی عدالتی تحقیق کی جائے اور میرے 2 مجرموں کو ایک سینئیر پارلیمینٹیرین سے ماورائے آئین و قانون زیادتی اور دوران حراست تشدد کا مداوا کرنے کے لیے فوری اپنے عہدے سے ہٹایا جائے” – سینیٹر اعظم سواتی pic.twitter.com/M4d9KWuZl7
— PTI (@PTIofficial) October 28, 2022
ایف آئی اے نے 13 اکتوبر کو اعظم سواتی کودارالحکومت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا۔
اعظم سواتی کے خلاف سائبرکرائم کے متنازع قانون کے تحت درج کردہ شکایت میں مسلح افواج اوران کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے خلاف “انتہائی نفرت انگیز اوردھمکی آمیز پیغام ٹوئٹ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
اعظم سواتی نے یہ ٹوئٹ وزیراعظم شہبازشریف اوران کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کے عدالتی فیصلے کے بعد کی تھی۔
جمعے کو پریس کانفرنس کے دوران اعظم سواتی نے کہا کہ ایف آئی اے نے انہیں اسلام آباد میں سفید لباس میں ملبوس افراد کے حوالے کیا تھا۔ ادارے کو اس پر وضاحت دینا ہو گی۔
ان کے بقول، ” ڈاکٹروں سے بھی پوچھا جائے گا کہ انہوں نے میرے جسم پر موجود تشدد کے نشانات کس کے کہنے پر مٹائے۔ ماتحت عدالتوں سے بھی پوچھا جائے گا کہ آپ کی عدالت سے بڑا کون ہے جس پر بار بار میرا جسمانی ریمانڈ ان لوگوں کے حوالے کرتے رہے۔”
پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نےاعظم سواتی پر مبینہ تشدد کے معاملے پر عالمی اداروں سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف کیس میرٹ پر بنایا گیا اور وہ صرف ایف آئی اے کی ہی حراست میں رہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی پر کوئی تشدد نہیں ہوا، سارے معاملے کی نگرانی انہوں نے خود کی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی اور اُنہیں ایف آئی اے حوالات رکھا گیا اور اگلے ہی دن عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4573 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1905 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C