سی ٹی ڈی کی صوابی میں کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 114 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی صوابی میں کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)خیبر پختونخوا نے ضلع صوابی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل شوکت عباس نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے رمضان میں صوابی میں پولیس گاڑی کو گشت کے دوران نشانہ بنایا تھا، حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔
اس موقع ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا گروہ 2016 سے مختلف واقعات میں ملوث ہے جس میں ایک دہشت گرد عطااللہ امام مسجد تھا، جس نے بچوں کا برین واش کیا، دہشت گردی میں اندرونی اور بیرونی دونوں عوامل شامل ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد گروہ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سیف اللہ گروپ سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے پانچ حملوں میں سات پولیس پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ باجوڑ ایف سی گاڑی حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ جے یو آئی جلسے میں ہونے والے حملے میں بھی کچھ گرفتاریوں کیں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C