شام: البوکمال میں ایرانی تنصیبات پر جنگی طیاروں کی بمباری
👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: البوکمال میں ایرانی تنصیبات پر جنگی طیاروں کی بمباری
دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شہر البوکمال میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک ہیڈ کواٹر پر نامعلوم جنگی طیاروں نے بمباری کی جس نے نتیجے میں ہیڈ کواٹر کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایاکہ ایرانی پاسداران انقلاب کے طیارہ شکن نظام نے عراقی سرحد کے قریب دیر ایزور کے مشرقی علاقے البوکمال کی فضا میں موجود نامعلوم طیاروں پر فائرنگ کی۔
سیرئین آبزرویٹری نے گذشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ ایرانی افواج اور شامی اور غیر شامی قومیتوں سے ان کے وفادار ملیشیا دییر ایزور کے علاقوں خاص طور پر شام، عراقی سرحد کے قریبی علاقوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کررہے ہیں۔ یہ گروپ سرحدی علاقوں میں ہتھیار اور گولہ بارود کے ذخائر منتقل کرنے کے ساتھ نئے حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C