14/October/2026

شام: حماہ میں سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

👁️ 36 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام: حماہ میں سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

شام: حماہ میں سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

دمشق(ڈیلی اردو) شام کے صوبہ حماہ کے دیہی علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کی دو گشتی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سڑکوں کی حفاظت پر مامور 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق یہ واقعہ سلمیہ اور اثریا کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نورالدین البابا نے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شامی وزارت داخلہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایسے حملے شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کی کوششوں کو متاثر نہیں کر سکتے اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔ تاہم حملہ آوروں کی شناخت اور حملے کے محرکات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C