شام : حمص میں بجلی کمپنی کے ملازمین کی بس پر حملہ، 5 افراد ہلاک
👁️ 96 بار دیکھا گیا
شام : حمص میں بجلی کمپنی کے ملازمین کی بس پر حملہ، 5 افراد ہلاک
حمص( ڈیلی اردو) وسطی شام کے صوبے حمص میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نجی بجلی کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی بس میں نجی بجلی کمپنی کے انجینئرز اور دیگر کارکن سوار تھے، جو کام ختم کرنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ حملہ حمص کے ایک علاقے میں اس وقت کیا گیا جب ملازمین واپسی کے سفر پر تھے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حمص میں داخلی سکیورٹی کے سربراہ بریگیڈیئر باسم محمد شعبان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم افراد نے شہری بس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق حملے کے محرکات اور اس میں ملوث افراد کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ حمص میں سکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
حمص کے داخلی سکیورٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جبکہ سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9263 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C