شمالی وزیرستان: سرحد پار سے ایک اور حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: سرحد پار سے ایک اور حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے شدت پسندوں کے حملے میں پاکستانی فورسز کا ایک اہلکار ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوتوئی میں شدت پسندوں نے پاک افغان بارڈر پر سرحد پار افغانستان سے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی۔
مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران جعفرآباد کے 34 سالہ سپاہی نذر محمد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے شدت پسندوں کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے توقع کی کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
منگل کے روز پاکستان کے تین سپاہی ایک دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ اسلام آباد کے مطابق یہ حملہ افغان سزمین سے ہوا تھا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے رواں ہفتے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد نے ان تین سپاہیوں کی ہلاکتوں کا مسئلہ افغانستان کے ساتھ اٹھایا ہے۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ افغانستان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کو روکے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
یہ واقعہ پاکستان کے قبائلی ضلع کرم اور افغانستان کے صوبے پکتیا کے درمیان سرحدی علاقے میں پیش آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C