16/December/2025

شمالی وزیرستان میں‌ سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا

👁️ 298 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں‌ سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا

شمالی وزیرستان میں‌ سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا

میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے اسکول پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کر دیا۔

 

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تحصیل میرعلی کے گاؤں ایپی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول لعل سلام کوٹ (لولی کوٹ) میں پیش آیا، جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

 

مقامی انتظامیہ کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے اسی گاؤں میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو بھی بم سے نقصان پہنچایا۔

مقامی قبائلی رہنما دین محمد وزیر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اسکول کی طالبات اور اساتذہ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

 

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی، تاہم حکام نے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C