شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےقبائلی رہنما حاجی شیر محمد سمیت دو افراد ہلاک، دو شدید زخمی
👁️ 41 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےقبائلی رہنما حاجی شیر محمد سمیت دو افراد ہلاک، دو شدید زخمی
میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نےگاڑی پر فائرنگ کی ہے جس میں معروف قبائلی رہنما حاجی شیر محمد سمیت دو افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق منگل کی شب میرعلی کے قریب حاجی شیر محمد جانشین ایپی فقیر گاڑی میں اپنے دوسرے ساتھیوں سمیت جارہے تھے کہ ایک گاڑی سے نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے حاجی شیر محمد اور ان کا ساتھی رحیم اللہ ساکن خوشحالی گاؤں موقع پر دم توڑ گئے جبکہ گاڑی میں موجود ان کا ایک بیٹا اور ساتھی ملک صوبیدار خان شدید زخمی ہوئے۔
وقوعہ کے بعد ٹارگٹ کلرز موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس نے متوفین اور زخمی کو قریبی میرعلی ہسپتال منتقل کردیا۔
حاجی شیر محمد تحریک آزادی کے نامور ہیرو اور شمالی وزیرستان کے روحانی پیشوا حاجی میرزاعلی خان المعروف بہ فقیر آف ایپی کے جانشین تھے اور قبائلی رہنما کے طور پر تنازعات کے حل کیلئے سرگرم رہتے تھے۔
واقعہ سے میرعلی بازار اور گردو نواح میں خوف و ہراس کہ لہر دوڑ گئی۔ سرکاری سطح پر اب تک اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں اسکا ہے اور نہ ہی کسی تنظیم یا فرد نے واقعہ کی زمہ داری قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 477 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 288 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8871 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4656 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2489 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1933 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C